Skip to main content

Posts

Showing posts from November, 2017

سَرا ئیوو ۔ ایک پُر امید شہر

سَرائیوو جہاز اترنے لگا  تو تھکے ہوئے جسم میں تھوڑا جوش پیدا ہوا۔ اخیرکار میں بوسنیا پہنچ گیا تھا۔ رات کے گیارہ بج رہے  تھے۔  آج کا دِن  بے حد تھکا دینے والا گزرا تھا۔ شروع میں ایک سائیکل کا حادثہ ہوا ،  جس کی  وجہ سے گھْٹنا  ابھی تک درد کر رہا تھا  ۔ پھر ائیرپورٹ  پہ رش کی وجہ سے جہاز بالکل چھوٹ ہی گیا  تھا۔ راستے میں گیارہ گھنٹے کا  کروایشیا میں  انتظار تھا تو تھوڑی زگریب کی بھی سڑکیں ناپ لیں۔  اب بلآخر دو جہاز تبدیل کر کے میں بوسنیا کے دارلحکومت    سَرائیوو   ( Sarajevo ) پہنچ گیا تھا۔    ٹھنڈ میں یہ شہر میونخ کی ضد کر رہا تھا یعنی  سانس بھاپ اُڑا رہی تھی اور کان سُن ہو رہے تھے۔ انٹرنیٹ پہ  مجھے ایک مقامی لڑکا نیجاد مِل گیا  تھا جِس نے میری میزبانی کرنے کی حامی بھر ی تھی۔  نیجاد  کا گھر شہر سے تھوڑا باہر تھا اور ائیر پورٹ سے صرف پانچ منٹ دور۔ دو کمروں کا جدید فلیٹ تھا جہاں مجھے بیڈ کے نام پہ ایک صوفہ مِلا ۔ بہت ہی پُراخلاق   لڑکا تھا اور میرے تین د...